Description
دین اسلام پاکدامنی،عفت والا دین ہے۔ اور اس کی بنیاد ہی اسی پر ہے۔ شریعت نے انسان کی نسل کو پاک صاف رکھنے کے لیے نکاح کا حکم دیا ہے تاکہ انسان بیماریوں سے دور رہے اور اسکی نسل بھی پاک صاف رہے۔ نبی ﷺ نے فرمایا کہ نکاح میری سنت ہے۔ جس نے اس سنت سے بے رغبتی اختیار کی اس کا مجھ سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ کتاب کے شروع میں بہترین مقدمہ ہے۔ نکاح کی فضیلت،اہمیت،ضرورت،نکاح کے احکام،نکاح میں جائز امور اور غیر شرعی امور کی طرف اشارہ کیا گیا ہے۔اسی طرح میاں بیوی کے باہمی حقوق و فرائض،ایک سے زیادہ نکاح،حرام رشتے،نومولود کے حقوق،والدین کے حقوق اور اس کے علاوہ دیگر مسائل پر قرآن و سنت کی روشنی میں بحث کی گئی ہے۔ کتاب میں مؤلف محمد اقبال کیلانی حفظہ اللہ نے فقہی اقوال اور محدثین کے اقوال ذکر کرنے کی بجائے صرف صحیح اور حسن درجے کی احادیث پر اکتفا کرکے مسائل اخذ کیے ہیں اور فرقہ ورانہ بحثوں سے اجتناب کیا ہے۔اور کتاب میں صرف ان احادیث کو پیش کرکے مسائل بیان کیے گئے جو بالکل صحیح یا حسن درجے کی احادیث ہیں۔ نیزاحادیث کی صحت و ضعف میں عموما علامہ ناصر الدین البانی، ڈاکٹر عواد بشار، ڈاکٹر عبدالقادر عطاء ، شیخ احمد شاکر جیسی شخصیات کی تحقیقات پر اعتماد کیا گیا ہے۔ کتاب میں فرقہ ورانہ بحثوں سے اجتناب کرتے ہوئے صرف قرآن و حدیث سے دلائل دے کر اپنا مطمع نظر بیان کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔


Reviews
There are no reviews yet.