Description
دین اسلام میں دوستی اور دشمنی کا معیار شریعت نے خو د مقرر کیا ہے۔ کن لوگوں کو دوست بنایا جائے اور کن لوگوں کو دشمن بنایا جائے اس کا معیار وہی اپنانا پڑے گا جو دین اسلام نے مقرر کیا ہے۔اس کتاب کے شروع میں ایک مقدمہ ہے،اس کے علاوہ کفار کے معاملات پر بحث،ان کی دشمنی کا سبب،دوستی کا مستحق کون،اللہ،اس کے رسول اور اہل ایمان سے دوستی اور محبت کے تقاضے اور ان سے محبت اور دوستی نہ کرنے کے نقصانات۔اسی طرح کفار سے براءت، ان کے معاملات سےد ور رہنا،ان سے قلبی لگاؤ اور اس کے نقصانات اور آخر میں بے ضرر کفار سے کیسا سلوک کیا جائے۔ سب کچھ اس کتاب میں موجود ہے۔ کتاب میں مؤلف محمد اقبال کیلانی حفظہ اللہ نے فقہی اقوال اور محدثین کے اقوال ذکر کرنے کی بجائے صرف صحیح اور حسن درجے کی احادیث پر اکتفا کرکے مسائل اخذ کیے ہیں اور فرقہ ورانہ بحثوں سے اجتناب کیا ہے۔اور کتاب میں صرف ان احادیث کو پیش کرکے مسائل بیان کیے گئے جو بالکل صحیح یا حسن درجے کی احادیث ہیں۔ نیزاحادیث کی صحت و ضعف میں عموما علامہ ناصر الدین البانی، ڈاکٹر عواد بشار، ڈاکٹر عبدالقادر عطاء ، شیخ احمد شاکر جیسی شخصیات کی تحقیقات پر اعتماد کیا گیا ہے۔ کتاب میں فرقہ ورانہ بحثوں سے اجتناب کرتے ہوئے صرف قرآن و حدیث سے دلائل دے کر اپنا مطمع نظر بیان کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔


Reviews
There are no reviews yet.