Description
انسانی ذہن نے دنیا بننے سے اب تک ہزاروں درجے طے کرکے نئی نئی ایجادات کا سہرا اپنے سر سجالیا،سائنسی انکشافات، نئی نئی سہولیات اور نہ جانے کیا کیا انسان نے تحقیقات کرکے تخلیق کرلیا ہے۔ لیکن انسان روح اور خواب کی حقیقت کو آج تک نہیں سمجھ پایا۔ہزاروں تجربات کرکے بھی اللہ تعالی کی اس نشانی،قدرت اور شاہکار کا کھوج نہیں لگا سکا۔ اللہ تعالی نے روح کے بارے فرمایا : اے رسول ﷺ انہیں کہیں کہ روح میرے رب کا حکم ہے۔ اور تمہیں اس کے بارے میں تھوڑا ہی علم دیا گیا ہے۔ اس کتاب میں مقدمہ،خواب کی حقیقت ، ماہیت،اچھے برے خواب کی پہچان اور تعبیر، مختلف انبیاء کو خواب میں دیکھنا،اور اسی طرح کچھ اہم خوابوں کی تعبیر بیان کی گئی ہے۔۔ کتاب میں مؤلف محمد اقبال کیلانی حفظہ اللہ نےآئمہ اور محدثین کے اقوال ذکر کرنے کی بجائے صرف صحیح اور حسن درجے کی احادیث پر اکتفا کرکے مسائل اخذ کیے ہیں اور فرقہ ورانہ بحثوں سے اجتناب کیا ہے۔اور کتاب میں صرف ان احادیث کو پیش کرکے مسائل بیان کیے گئے جو بالکل صحیح یا حسن درجے کی احادیث ہیں۔ نیزاحادیث کی صحت و ضعف میں عموما علامہ ناصر الدین البانی، ڈاکٹر عواد بشار، ڈاکٹر عبدالقادر عطاء ، شیخ احمد شاکر جیسی شخصیات کی تحقیقات پر اعتماد کیا گیا ہے۔ کتاب میں فرقہ ورانہ بحثوں سے اجتناب کرتے ہوئے صرف قرآن و حدیث سے دلائل دے کر اپنا مطمع نظر بیان کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔


Reviews
There are no reviews yet.