Description
خرید و فروخت انسان کے روز مرہ کے معمولات میں شامل ہے۔ ہر انسان چاہتا ہے کہ جب وہ کوئی چیز خریدے تو اے بہترین چیز ملے۔اور دکاندار بھی چاہتا ہے کہ اس کی فروخت زیادہ ہو۔ لہذا دونوں کی بھلائی اور خیر دیکھتے ہوئے شریعت نے مسلمانوں کو خریدوفروخت کے حوالے سے کچھ اصول سکھلائے ہیں تاکہ کوئی فریق بھی نقصان میں نہ رہے۔ ساتھ میں ان پہلوؤں کو بھی اجاگر کیا ہے جس سے کسی بھی فریق کا نقصان ہو اور کاروبار میں ان اعمال سے بچنے کی تلقین کی ہے۔ زیر نظر کتاب بھی اسی نظریے کے تحت لکھی گئی ہے۔ شروع میں بہترین مقدمہ ہے۔اس کے بعد حلالاور حرام کمائی،تجارت کے اسلامی اصول،جائز و ناجائز صورتیں اور آمدنی،قرض،سود،صدقہ،ہبہ،ناجائز قبضہ،کرایہ اور ادھار کی چیز کا مسئلہ،وقف املاک اور راستے پر پڑی ہوئی چیزوں کےبارے میں شریعت کی رہنمائی قرآن وسنت کی روشنی میں واضح کی گئی ہے۔۔ کتاب میں مؤلف محمد اقبال کیلانی حفظہ اللہ نےآئمہ اور محدثین کے اقوال ذکر کرنے کی بجائے صرف صحیح اور حسن درجے کی احادیث پر اکتفا کرکے مسائل اخذ کیے ہیں اور فرقہ ورانہ بحثوں سے اجتناب کیا ہے۔اور کتاب میں صرف ان احادیث کو پیش کرکے مسائل بیان کیے گئے جو بالکل صحیح یا حسن درجے کی احادیث ہیں۔ نیزاحادیث کی صحت و ضعف میں عموما علامہ ناصر الدین البانی، ڈاکٹر عواد بشار، ڈاکٹر عبدالقادر عطاء ، شیخ احمد شاکر جیسی شخصیات کی تحقیقات پر اعتماد کیا گیا ہے۔ کتاب میں فرقہ ورانہ بحثوں سے اجتناب کرتے ہوئے صرف قرآن و حدیث سے دلائل دے کر اپنا مطمع نظر بیان کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔


Reviews
There are no reviews yet.