Description
جہاد کو دین اسلام کے بنیادی اراکین کے بعد سب زیادہ اہمیت حاصل ہے۔ دین اسلام میں اسے اسلام کی کوہان کہا گیا ہے۔ جس کے ذریعے سے اللہ تعالی دین اسلام کو سربلندی عطا فرماتے ہیں اور مسلمانوں کو غالب رہنے کا فارمولہ بھی اسی جہاد میں پوشیدہ ہے۔ آج کل جس طرح جہاد کے لفظ کو اپنے اپنے مقاصد کے لیے استعمال کیا جاتا ہے اور جہاد اصل روح کی بجائے زمین میں فساد برپا کیا جاتا ہے جبکہ جہاد کا اصل مقصد زمین میں امن،سکون اور معاشروں کو راہ راست پر رکھنا اور ساتھ میں اللہ تعالی کی حاکمیت قبول کروانا ہے۔زیر نظر کتاب میں بھی اسی بات کی اہمیت کو واضح کیا گیا ہے۔ کتاب کے شروع میں بہترین مقدمہ ہے۔ جہاد کی اہمیت و فرضیت،فضلیت بیان کی گئی ہے۔ مجاہدین کی فضیلت،ان کی مدد کرنے اور شہید کی فضیلت،اللہ تعالی کی راہ میں پہرہ دینے کی فضیلت وغیرہ اس کتاب میں شامل کیا گیا ہے۔ کتاب میں مؤلف محمد اقبال کیلانی حفظہ اللہ نے فقہی اقوال اور محدثین کے اقوال ذکر کرنے کی بجائے صرف صحیح اور حسن درجے کی احادیث پر اکتفا کرکے مسائل اخذ کیے ہیں اور فرقہ ورانہ بحثوں سے اجتناب کیا ہے۔اور کتاب میں صرف ان احادیث کو پیش کرکے مسائل بیان کیے گئے جو بالکل صحیح یا حسن درجے کی احادیث ہیں۔ نیزاحادیث کی صحت و ضعف میں عموما علامہ ناصر الدین البانی، ڈاکٹر عواد بشار، ڈاکٹر عبدالقادر عطاء ، شیخ احمد شاکر جیسی شخصیات کی تحقیقات پر اعتماد کیا گیا ہے۔ کتاب میں فرقہ ورانہ بحثوں سے اجتناب کرتے ہوئے صرف قرآن و حدیث سے دلائل دے کر اپنا مطمع نظر بیان کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔


Reviews
There are no reviews yet.