Description
اللہ تعالی نے ان لوگوں پر جو اس کے احکامات نہیں مانتے اور اس کی نافرمانی اور سرکشی میں اپنے رات اور دن گزارتے ہیں۔ رسول اللہﷺ کی نافرمانی میں زندگی گزارتے ہیں۔ ان کے عقاب ا ور سزا کے لیے اللہ تعالی نے جہنم میں ان کے لیے ” مہمان نوازی “انتظامات کیے ہیں۔ کتاب کے شروع میں بہترین مقدمہ ہے۔اس کتاب میں بھی جہنم کی سختیاں،سزائیں،نافرمانوں کے انجام ،جہنم سےپناہ کی دعائیں ذکر کی گئی ہیں۔ کتاب میں مؤلف محمد اقبال کیلانی حفظہ اللہ نے فقہی اقوال اور محدثین کے اقوال ذکر کرنے کی بجائے صرف صحیح اور حسن درجے کی احادیث پر اکتفا کرکے مسائل اخذ کیے ہیں اور فرقہ ورانہ بحثوں سے اجتناب کیا ہے۔اور کتاب میں صرف ان احادیث کو پیش کرکے مسائل بیان کیے گئے جو بالکل صحیح یا حسن درجے کی احادیث ہیں۔ نیزاحادیث کی صحت و ضعف میں عموما علامہ ناصر الدین البانی، ڈاکٹر عواد بشار، ڈاکٹر عبدالقادر عطاء ، شیخ احمد شاکر جیسی شخصیات کی تحقیقات پر اعتماد کیا گیا ہے۔ کتاب میں فرقہ ورانہ بحثوں سے اجتناب کرتے ہوئے صرف قرآن و حدیث سے دلائل دے کر اپنا مطمع نظر بیان کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔


Reviews
There are no reviews yet.