Description
ایک مسلمان کی نجات کا ذریعہ دین اسلام کے احکامات کی پیروی میں ہے۔ اور یہ احکامات یا تو قرآن مجید میں ہیں یا رسول اللہﷺ کے فرامین کی شکل میں موجود ہیں۔ اللہ تعالی کے احکامات پر عمل کرنا رسول اللہ ﷺ کی پیروی ہے اور رسول اللہ ک فرامین پر عمل پیرا ہونا دراصل اللہ تعالی کی پیروی کرنا ہے۔زیر نظر کتاب بھی اسی نظریے کے پیش نظر لکھی گئی ہے۔ مولف محمد اقبال کیلانی حفظہ اللہ نے اس کتاب میں سنت،اس کی اہمیت ،فضیلت اس کے احترام پر روشنی ڈالی ہے۔نیز جب قرآن و سنت سے دلائل آجائیں تو پھر انسانی عقل اور رائے کی کیا اہمیت رہ جاتی ہے، اس پر بھی قرآن و حدیث سے دلائل دیے ہیں۔قرآن مجید کو سمجھنے کے لیے نبوی فرمودات کا علم ہونا بہت ضروری ہے۔اسی طرح سنت کی اہمیت صحابہ کرام کے نزدیک کتنی تھی،اور آئمہ کرام کے ہاں سنت کے مقابلے میں آئمہ کرام اپنی آراء کو بھی کوئی حیثیت نہیں دیتے تھے۔سنت کے مقابلے میں بدعت اور بدعات کی مذمت سے متعلق اس کتاب میں بحث کی گئی ہے۔اور کتاب میں ان موضوع اور ضعیف احادیث کی نشاندہی ہے جنہیں لوگ حدیث سمجھ کر عمل کررہے ہوتے ہیں حالانکہ ان احادیث کی رسول اللہ ﷺ سے کوئی نسبت نہیں ہوتی۔ اور کتاب میں صرف ان احادیث کو پیش کرکے مسائل بیان کیے گئے جو بالکل صحیح یا حسن درجے کی احادیث ہیں۔ اور احادیث کی صحت و ضعف میں عموما علامہ ناصر الدین البانی، ڈاکٹر عواد بشار، ڈاکٹر عبدالقادر عطاء ، شیخ احمد شاکر جیسی شخصیات کی تحقیقات پر اعتماد کیا گیا ہے۔ کتاب میں فرقہ ورانہ بحثوں سے اجتناب کرتے ہوئے صرف قرآن و حدیث سے دلائل دے کر اپنا مطمع نظر بیان کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔


Reviews
There are no reviews yet.