Description
علم و حکمت انسان کی گمشدہ میراث ہے۔ اللہ تعالی نے نبی ﷺ پر پہلی وحی بھی علم سے متعلق ہی نازل فرمائی۔ نبی ﷺ نے بھی اپنے آپ کے بارے میں فرمایا کہ میں معلم بنا کر بھیجا گیا ہوں۔شریعت نے علم صرف قرآن و حدیث کے علم کو کہا ہے اور اسی کو لازمی بھی قرار دیا ہے،شریعت نے ہر مضمون کو علم نہیں قرار دیا بلکہ انہیں فن کہا جائے تو بہتر ہے۔اس کتاب میں بہترین مقدمہ ہےاور اس کےبعد علم ،اس کی فضیلت،طالب علم اور اس کے والدین کی فضیلت،خواتین کو علم سکھانا،اور اس طرح کے دیگر پہلوؤں پر بحث کی گئی ہے۔اور آخر میں ضعیف اور من گھڑت روایات کی وضاحت کی گئی ہے۔ کتاب میں مؤلف محمد اقبال کیلانی حفظہ اللہ نےآئمہ اور محدثین کے اقوال ذکر کرنے کی بجائے صرف صحیح اور حسن درجے کی احادیث پر اکتفا کرکے مسائل اخذ کیے ہیں اور فرقہ ورانہ بحثوں سے اجتناب کیا ہے۔اور کتاب میں صرف ان احادیث کو پیش کرکے مسائل بیان کیے گئے جو بالکل صحیح یا حسن درجے کی احادیث ہیں۔ نیزاحادیث کی صحت و ضعف میں عموما علامہ ناصر الدین البانی، ڈاکٹر عواد بشار، ڈاکٹر عبدالقادر عطاء ، شیخ احمد شاکر جیسی شخصیات کی تحقیقات پر اعتماد کیا گیا ہے۔ کتاب میں فرقہ ورانہ بحثوں سے اجتناب کرتے ہوئے صرف قرآن و حدیث سے دلائل دے کر اپنا مطمع نظر بیان کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔


Reviews
There are no reviews yet.