Description
ایک مسلمان کے لیے ایمان زندگی اور موت کا مسئلہ ہے۔اس کے بغیر انسان مسلمان نہیں رہ سکتا۔ لہذا شریعت نے ایمان کے تمام اراکین کو وضاحت سے بیان بھی کیا ہے۔ اس کےساتھ ساتھ وہ اعمال جو اس ایمان کو مکمل اور مزید مضبوط کرتے ہیں وہ بھی بتائے ہیں،جو اعمال اسے کمزور یا ایک مسلمان کو دین اسلام سے خارج کردیتے ہیں انہیں بھی بیان کیا ہے۔اس کتاب میں بھی انہیں امور اور اعمال پر بحث کی گئی ہے۔اس کتاب میں شروع میں مقدمہ،پھر ایمان پر مختلف پہلوؤں سے بحث،ایمان باللہ،فرشتوں،رسولوں،کتابوں،یوم آخرت،تقدیر جیسی اہم اصطلاحات پر بحث کی گئی ہے۔۔ کتاب میں مؤلف محمد اقبال کیلانی حفظہ اللہ نےآئمہ اور محدثین کے اقوال ذکر کرنے کی بجائے صرف صحیح اور حسن درجے کی احادیث پر اکتفا کرکے مسائل اخذ کیے ہیں اور فرقہ ورانہ بحثوں سے اجتناب کیا ہے۔اور کتاب میں صرف ان احادیث کو پیش کرکے مسائل بیان کیے گئے جو بالکل صحیح یا حسن درجے کی احادیث ہیں۔ نیزاحادیث کی صحت و ضعف میں عموما علامہ ناصر الدین البانی، ڈاکٹر عواد بشار، ڈاکٹر عبدالقادر عطاء ، شیخ احمد شاکر جیسی شخصیات کی تحقیقات پر اعتماد کیا گیا ہے۔ کتاب میں فرقہ ورانہ بحثوں سے اجتناب کرتے ہوئے صرف قرآن و حدیث سے دلائل دے کر اپنا مطمع نظر بیان کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔


Reviews
There are no reviews yet.