Description
شریعت اسلامیہ نے اپنے ماننے والوں کی قدم بقدم رہنمائی فرمائی ہے۔چاہے معیشت ہو،معاشرت ہو،سماج ہو، رسوم و رواج ہوں یا رہن سہن۔ ہر ہر میدان میں شریعت نے مسلمانوں کی رہنمائی فرمائی ہے۔ اس کتاب میں بھی مؤلف نے کھانے پینے کے مسائل، اوقات،نبی ﷺ کا پسندیدہ اور ناپسندیدہ کھاناپینا ،بسیار خوری، برتنوں اور ان کو ڈانپنے،حرام کھانا پینا،اور اسراف و تبذیر سے متعلق احکامات پر بحث کی گئی ہے۔ کتاب میں مؤلف محمد اقبال کیلانی حفظہ اللہ نےآئمہ اور محدثین کے اقوال ذکر کرنے کی بجائے صرف صحیح اور حسن درجے کی احادیث پر اکتفا کرکے مسائل اخذ کیے ہیں اور فرقہ ورانہ بحثوں سے اجتناب کیا ہے۔اور کتاب میں صرف ان احادیث کو پیش کرکے مسائل بیان کیے گئے جو بالکل صحیح یا حسن درجے کی احادیث ہیں۔ نیزاحادیث کی صحت و ضعف میں عموما علامہ ناصر الدین البانی، ڈاکٹر عواد بشار، ڈاکٹر عبدالقادر عطاء ، شیخ احمد شاکر جیسی شخصیات کی تحقیقات پر اعتماد کیا گیا ہے۔ کتاب میں فرقہ ورانہ بحثوں سے اجتناب کرتے ہوئے صرف قرآن و حدیث سے دلائل دے کر اپنا مطمع نظر بیان کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔






Reviews
There are no reviews yet.