Description
قیامت کے دن کو جزاء اور سزا کا دن مقرر کیا گیا ہے۔ تاکہ اس دن نیکی کرنے والوں کو اس کی جزا اور برے لوگوں کو اس کی سزا دی جاسکے۔ قیامت کا دن اللہ تعالی کے غضب اور غصے کا دن ہوگا۔ہر ایک کے اعمال کا حساب کتاب ہوگا۔ اس کتاب کے شروع میں بہترین مقدمہ ہے۔اس کتاب میں نفخ اول ودوم،منکرین قیامت اور اس بارے میں منکرین کی خوش فہمیاں اور غلط فہمیاں،آخرت کے احوال، ہولناکیاں،حساب کتاب،قیامت کے دن پر اعتراضات اور اس کے جوابات،حشر میں گروہ بندی، عدالت الٰہی کا منظر حوض کوثر،شفاعت،اللہ کی نعمتیں ،میزان ،پل صراط اور دیگر مسائل پر قرآن و سنت کی روشنی بحث کی گئی ہے۔ کتاب میں مؤلف محمد اقبال کیلانی حفظہ اللہ نے فقہی اقوال اور محدثین کے اقوال ذکر کرنے کی بجائے صرف صحیح اور حسن درجے کی احادیث پر اکتفا کرکے مسائل اخذ کیے ہیں اور فرقہ ورانہ بحثوں سے اجتناب کیا ہے۔اور کتاب میں صرف ان احادیث کو پیش کرکے مسائل بیان کیے گئے جو بالکل صحیح یا حسن درجے کی احادیث ہیں۔ نیزاحادیث کی صحت و ضعف میں عموما علامہ ناصر الدین البانی، ڈاکٹر عواد بشار، ڈاکٹر عبدالقادر عطاء ، شیخ احمد شاکر جیسی شخصیات کی تحقیقات پر اعتماد کیا گیا ہے۔ کتاب میں فرقہ ورانہ بحثوں سے اجتناب کرتے ہوئے صرف قرآن و حدیث سے دلائل دے کر اپنا مطمع نظر بیان کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔


Reviews
There are no reviews yet.