Description
ایمان کے اراکین میں ایک اہم ارکان تقدیر پر ایمان لانا اور اچھی بری تقدیر پر یقین رکھنا ہے۔تقدیر پر ایمان لانے کا سب سے بڑا فائدہ یہ ہے کہ انسان بڑے سے بڑے صدمے اور دکھ، تکلیف کو اللہ تعالی کی طرف سے آزمائش سمجھ کر ہنس مسکرا کر برداشت کرلیتا ہے۔ کتاب کے شروع میں تقدیر کی مختلف مباحث پر روشنی ڈالی گئی ہے اورپھر تقدیر پر ایمان،منکرین اور اس پر بحث کرنے کا حکم،تقدیر پر توکل،تقدیر اور بدشگونی، چھوت چھات،جن بھوت،علم الاعداد،ستارے وغیر ہ پر قرآن وسنت کی روشنی میں بحث کی ہے۔ کتاب میں مؤلف محمد اقبال کیلانی حفظہ اللہ نےآئمہ اور محدثین کے اقوال ذکر کرنے کی بجائے صرف صحیح اور حسن درجے کی احادیث پر اکتفا کرکے مسائل اخذ کیے ہیں اور فرقہ ورانہ بحثوں سے اجتناب کیا ہے۔اور کتاب میں صرف ان احادیث کو پیش کرکے مسائل بیان کیے گئے جو بالکل صحیح یا حسن درجے کی احادیث ہیں۔ نیزاحادیث کی صحت و ضعف میں عموما علامہ ناصر الدین البانی، ڈاکٹر عواد بشار، ڈاکٹر عبدالقادر عطاء ، شیخ احمد شاکر جیسی شخصیات کی تحقیقات پر اعتماد کیا گیا ہے۔ کتاب میں فرقہ ورانہ بحثوں سے اجتناب کرتے ہوئے صرف قرآن و حدیث سے دلائل دے کر اپنا مطمع نظر بیان کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔


Reviews
There are no reviews yet.