Description
اللہ تعالی نے جن امور سے بچنے کا حکم اور کرنےسے روکا ہے، ان کا ارتکاب کرنا انسان کو ہلاکت میں ڈال سکتا ہے۔ گناہوں میں سے کچھ ایسے گناہ ہیں جو ہلکے گناہ ہوتے ہیں اور کچھ ایسے ہیں بڑے گناہ ہوتے ہیں،دونوں طرح کے گناہ انسان کو جہنم کی طرف لے جاتے ہیں۔ خصوصا وہ گناہ جن کا تعلق شرک سے ہو تو وہ اللہ تعالی کے ہان نا قابل معافی ہے اور اس کی سزا ہمیشگی کی جہنم ہے۔ اور جن گناہوں کا تعلق حقوق العباد سےہے وہ گناہ تب تک معاف نہیں ہوں گے جب تک وہ بندہ معاف نہ کرے جس کا حق مارا گیا یا جس پر ظلم کیا گیا ہے۔ اس کتاب میں بھی شروع میں مقدمہ ہے اور اس کے بعد گناہوں کی اقسام،پہچان،قرآن مجید اور احادیث میں جن کبیرہ گناہوں کا تذکرہ ہوا ہے، اس کے بعد عبادات، اخلاقیاتم،معاملات،معاشرت،امارت،زینت کے بارے میں کبیرہ اور صغیرہ گناہوں کے بارے،ان کی پہچان،توبہ کرنا، ان کی دنیا میں اور آخرت میں بیان کردہ سزاؤں کو قرآن و حدیث کی روشنی میں بیان کیا گیا ہے۔ کتاب میں مؤلف محمد اقبال کیلانی حفظہ اللہ نےآئمہ اور محدثین کے اقوال ذکر کرنے کی بجائے صرف صحیح اور حسن درجے کی احادیث پر اکتفا کرکے مسائل اخذ کیے ہیں اور فرقہ ورانہ بحثوں سے اجتناب کیا ہے۔اور کتاب میں صرف ان احادیث کو پیش کرکے مسائل بیان کیے گئے جو بالکل صحیح یا حسن درجے کی احادیث ہیں۔ نیزاحادیث کی صحت و ضعف میں عموما علامہ ناصر الدین البانی، ڈاکٹر عواد بشار، ڈاکٹر عبدالقادر عطاء ، شیخ احمد شاکر جیسی شخصیات کی تحقیقات پر اعتماد کیا گیا ہے۔ کتاب میں فرقہ ورانہ بحثوں سے اجتناب کرتے ہوئے صرف قرآن و حدیث سے دلائل دے کر اپنا مطمع نظر بیان کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔


Reviews
There are no reviews yet.