Description
زکوۃ دین اسلام کے اراکین میں سے تیسرا اہم رکن ہے۔ اس کی اہمیت کا اندازا اس با ت سے لگایا جاسکتا ہے کہ رسول اللہ ﷺ کی وفات کے بعد جب کچھ عرب قبائل نے زکوۃ دینے سے انکار کیا تو سیدنا ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ نے ان عرب قبائل کے خلاف اعلان جنگ کیا اور ان کے خلاف لشکر کشی کی۔اور فرمایا اگر ایک تسمے کے لیے جو وہ رسول اللہﷺ کے زمانے میں دیتے تھے اب انکار کرتے ہیں تو میں جنگ کروں گا۔ کتاب کے شروع میں بہترین مقدمہ ہے۔ نیت، زکوۃ کی اہمیت و ضرورت ،قرآن و سنت کی روشنی میں زکوۃ کی فرضیت،اس کی شرائط،زکوۃ وصول کرنے کے آداب، کون مستحق اور غیر مستحق ہیں،مصارف زکوۃ، کن کن چیزوں پر زکوۃ بنتی اور ان کا نصاب،صدقہ فطر اور نفلی صدقہ۔ ان سب مسائل پر قرآن وسنت کی روشنی میں مفصل بحث کی گئی ہے۔ کتاب میں مؤلف محمد اقبال کیلانی حفظہ اللہ نے فقہی اقوال اور محدثین کے اقوال ذکر کرنے کی بجائے صرف صحیح اور حسن درجے کی احادیث پر اکتفا کرکے مسائل اخذ کیے ہیں اور فرقہ ورانہ بحثوں سے اجتناب کیا ہے۔اور کتاب میں صرف ان احادیث کو پیش کرکے مسائل بیان کیے گئے جو بالکل صحیح یا حسن درجے کی احادیث ہیں۔ نیزاحادیث کی صحت و ضعف میں عموما علامہ ناصر الدین البانی، ڈاکٹر عواد بشار، ڈاکٹر عبدالقادر عطاء ، شیخ احمد شاکر جیسی شخصیات کی تحقیقات پر اعتماد کیا گیا ہے۔ کتاب میں فرقہ ورانہ بحثوں سے اجتناب کرتے ہوئے صرف قرآن و حدیث سے دلائل دے کر اپنا مطمع نظر بیان کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔






Reviews
There are no reviews yet.