Description
دین اسلام نے جہاں احسن انداز میں زندگی گزارنے کے طریقے بتائے ہیں۔ اور جہاں زندہ انسانوں کی تعظیم اور تکریم کا حکم دیا ہے وہیں انسان کے مرنے کے بعد بھی اسے عزت و تکریم عطا کی ہے ۔ اور وفات کے بعد بھی انتہائی منظم،احسن اور بہترین طریقے وداع کرنے کا حکم دیا ہے۔ کتاب کے شروع میں بہترین مقدمہ ہے۔ مریض اور بیمار پرسی کے احکامات، موت اور میت کے مسائل، تعزیت، غسل،کفن،دفن، جنازہ،تدفین، قبرستان کی زیارت اور ایصال ثواب پر بحث کی گئی ہے ،نیز ایصال ثواب کے نام پر مروجہ رسوم و رواج پر بھی تنقید کی گئی ہے۔کتاب میں مؤلف محمد اقبال کیلانی حفظہ اللہ نے فقہی اقوال اور محدثین کے اقوال ذکر کرنے کی بجائے صرف صحیح اور حسن درجے کی احادیث پر اکتفا کرے مسائل اخذ کیے ہیں اور فرقہ ورانہ بحثوں سے اجتناب کیا ہے۔اور کتاب میں صرف ان احادیث کو پیش کرکے مسائل بیان کیے گئے جو بالکل صحیح یا حسن درجے کی احادیث ہیں۔ نیزاحادیث کی صحت و ضعف میں عموما علامہ ناصر الدین البانی، ڈاکٹر عواد بشار، ڈاکٹر عبدالقادر عطاء ، شیخ احمد شاکر جیسی شخصیات کی تحقیقات پر اعتماد کیا گیا ہے۔ کتاب میں فرقہ ورانہ بحثوں سے اجتناب کرتے ہوئے صرف قرآن و حدیث سے دلائل دے کر اپنا مطمع نظر بیان کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔






Reviews
There are no reviews yet.